صدائے میو فورم کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب

February 25, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان صدائے میو فورم کے زیر اہتمام دسویں اجتماعی شادیوں کی تقریب کوٹ میلا رام فیروز پور روڈ میں ہوئی ،جس میں لیجنڈ اداکار راشد محمود ، میگھا، حفیظ مغل ، سید عارف نوناری،افتخارالحق ملک ،ناصرہ میو،ایم پی اے رائوشہاب الدین ودیگرنے خصوصی شرکت کی۔30 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میںایک بچی کو ایک لاکھ 25ہزار کے قریب جہیز کا سامان دیا گیا۔باراتیوں کو پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا جبکہ دلہنوں کو گھریلو استعمال کی ضروری اشیا وسامان کے ساتھ رخصت کیا گیا۔