وفاقی اُردو یونیورسٹی میں میتھ پاور ٹو انڈسٹری سیشنز سیریز 2 کا انعقاد

February 26, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی میں میتھ پاور ٹو انڈسٹری سیشنز سیریز 2 کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامک بینکنگ اور شعبہ بینکاری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، ڈاکٹر شاہین عباس نے کہا کہ اکیڈمیا اور انڈسٹری کو مربوط کرنا خوش آئندہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی جامعہ اردو لیبارٹری آف اپلائیڈ میتھ میٹکس اینڈ ڈیٹا اینالیسز الخوازمی ڈیٹا انیٹگریشن یونٹ مرکز تحقیق اور شعبہ ریاضیاتی علوم کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس اسٹیٹ بینک آف پاکستان دی انسٹیٹیوٹ بینکرز پاکستان اور جی سی یونیورسٹی حیدر آباد کے تعاون سے میتھ پاور ٹو انڈسٹری سیشنز سیریز 2کا انعقاد بعنوان ’ اسلامک بینکنگ کی آگاہی‘ وفاقی جامعہ اردو کے عبد القدیر خان آڈیٹوریم گلشن اقبال کیمپس میں کیا گیا جس میں شعبہ ریاضیاتی علوم ،مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم سمیت جامعہ کے تمام شعبہ جات کے چار سو کے قریب طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ مقررین میں جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس عبدالعظیم دوستانی ، شریعہ ایڈوائزر اور الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائنانس اینڈ تکافل سید اظہر عباس زیدی ، جوائنٹ ڈائریکٹر اسلامک فائنانس اینڈ پالیسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان وقاص احمد ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر راشد اقبال نے اسلامک بینکنگ اور بینکنگ انڈسٹری کے متعلق آگاہی دی۔ سیمینار سے سابق ڈین سائنس وفاقی جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر راشد کمال انصاری پروفیسر ریاضی سرسید یونیورسٹی آف انجئنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، ارگنائزر سیمینار ڈاکٹر محمد الیاس خاکی اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی جی سی یونیورسٹی حیدر اباد ، ڈائریکٹر ORIC وفاقی جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر کامران احسن نے خطاب کیا ۔