ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس

February 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جسمیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی،خواجہ اظہارالحسن و اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی ،اجلاس میں انتخابات کے بعد کی صورتحال اور پاکستان مسلم لیگ ن سے ہونے والے مذاکرات پر غور کیا گیا، اور اراکان کو اعتماد میں لیا گیا،اس موقع پروفاق و صوبہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اراکین رابطہ کمیٹی نے مختلف تجاویز دیں، ملک میں جمہوریت کے استحکام اور بنیادی جمہوریت کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔