• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FGEHA ہاؤسنگ پراجیکٹس؛ قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈ اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی بل2024کو ترامیم اور تحفظات کیساتھ منظور کرلیا ۔قائمہ کمیٹی نےایف جی ای ایچ اے ہاؤسنگ پراجیکٹس میں حصول شدہ اراضی اور مکانوں کے معاوضہ جات کی عدم ادائیگی اورہاؤسنگ پراجیکٹس کے بارے میں خدشات اور تحفظات کا جائزہ لینے انہیں حل کرنے کے لیے انجم عقیل خان، ایم این اے کی کنوینر شپ میں ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں ممبران اسمبلی محترمہ سیما محی الدین جمیلی ، ملک ابرار احمد، اور محبوب شاہ شامل ہیں۔ گزشتہ روز چیئر مین قائمہ کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری، ایم این اے کی زیر صدارت اجلاس میں دی پی ایچ اے فاؤنڈیشن، شہید ملت سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی معقول ایڈ جسٹمنٹ کی جا ئے اور ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید