• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسمین منظور پر سابق شوہر کا تشدد، خبر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

کراچی( رپورٹ/ اختر علی اختر)یہ میری کہانی ہے، میری زندگی تباہ ہوگئی۔ جسمین منظور کا سابق شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام، خبریں بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئی، خاص طور بھارتی میڈیا کی بھر پور توجہ حاصل کی۔ معروف ٹی وی اینکر نےاپنی آنکھ پر شدید زخموں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔اس طرح کے واقعات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔ معروف ٹی وی اینکرعائشہ جہاںزیب، گلوکارہ نصیبولعل اوراداکارہ نرگس پر بھی شوہرکے تشدد کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ ہمیشہ مضبوط، خودمختار اور بےباک سوالات کے لیے مشہور جسمین اب اپنی ذاتی زندگی کے دردناک پہلو کو دُنیا کے سامنے لائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر پاکستانی صحافی اور ٹی وی اینکر جسمین منظور نے اپنے سابق شوہر سعد رفیق پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے X (پہلے ٹوئٹر) پر اپنی آنکھ پر زخموں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنی آنکھ کے ارد گرد سوجن اور نیل کی واضح تصاویر اپلوڈ کیں۔ان تصاویر کے ساتھ جسمین منظور نے جذباتی اور دل دہلا دینے والے جملے تحریر کیے ہیں۔ ’’ وہ کہتی ہیں کہ یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ اپنے ہی گھر میں کوئی محفوظ نہیں۔ سب سے خطرناک وہی لوگ ہوتے ہیں، جن پر آپ اندھا اعتماد کرتے ہیں۔ جب تم کسی عورت کو پاتے ہو، تو اپنا اصل چہرہ دکھاتے ہو۔ تم صرف ایک بزدل ہو، بس۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نفرت کرنے والے ہمیشہ ہوں گے، انہیں الزام نہ دو۔ یہ ان کی اپنی ناکامی ہے جو انہیں اس مقام پر لے آتی ہے۔ میرے پاس ایسی 50 مزید تصاویراورہیں۔ یہ میری کہانی ہے، میری زندگی تباہ ہوگئی۔ایک پوسٹ میں، جس کے ساتھ ان کا زخمی چہرہ واضح نظر آ رہا ہے، جسمین نے لکھا: ’’یہ میں ہوں۔ ہاں، یہ میری کہانی ہے، ایک پرتشدد شخص کے ہاتھوں تباہ ہونے والی زندگی، میں اپنا انصاف اللہ پر چھوڑتی ہوں۔ یہ وہ تحفہ ہے، جو مجھے میرے سابق شوہر نے دیا۔ اپنے اندرونی کشمکش کا اظہار کرتے ہوئے جسمین نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے سوچتی رہیں کہ یہ سب کچھ عوام کے ساتھ شیئر کریں یا نہیں۔ لیکن پھر انہوں نے ہمت دکھائی تاکہ اس قسم کے رویے کے خلاف آواز بلند کی جا سکے اور حکومتی ادارے اس پر سنجیدگی سے ایکشن لیں۔
اہم خبریں سے مزید