• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی وزارتِ پبلک سکیورٹی کے وفد کا پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ

اسلام آباد(طاہر خلیل )چین کی وزارتِ پبلک سکیورٹی کے اعلیٰ سطحی 6رکنی وفد نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا اہم دورہ کیا۔ وفد میں شامل حکام نے ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی سے ملاقات کی اور ادارے کے مختلف سیکشنز، جدید پرنٹنگ سسٹمز، سیکیورٹی فیچرز اور ڈیجیٹل انوویشن کا جائزہ لیا۔ڈی جی پاسپورٹس نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بھر میں شہریوں کو 24/7پاسپورٹ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولیات کو مزید مؤثر بنایا گیا ، جدید لیمینیشن، سیکیورٹی فیچرز، اور خودکار نظام کی بدولت پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید