• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامن احتجاج پر سب متفق، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ عمران کرتے ہیں، نیاز اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کو جو پرامن احتجاج کا کہا گیا ہے اس پر سب متفق ہیں ،پارٹی ٹکٹ سے متعلق عمران خان فیصلہ کرتے ہیں ،مولانا فضل الرحمٰن ہمیشہ اپنا اور اپنی پارٹی کا مفاد دیکھتے ہیں کبھی بھی قومی مفاد ملحوظ نہیں رکھتے،میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے لیکن ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ تحریک کب چلے گی کہاں سے چلے گی قیادت کون کرے گا۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ آٹھ فروری کو جس طرح تحریک انصاف نے ووٹ لیا ہے اس وجہ سے ہمارے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اگر پارٹی کے اندر تھوڑا بہت اختلاف ہو تو اس کو پورے میڈیا پر ہائپ دی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید