• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سے سیہون جانیوالی وین کا ٹائر برسٹ، 5 مسافر ہلاک، 19 زخمی

خیرپور/گمبٹ(بیورو رپورٹ/نامہ نگار) سکھر سے سہون جانے والی مسافر وین قومی شاہراہ پرٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی دو خواتین اور ایک بچے سمیت5مسافر ہلاک19مسافر زخمی ہوگئے لاشیں اور زخمی گمس اسپتال گمبٹ منتقل 8مسافروں کی حالت نازک، تفصیلات کے مطابق خیرپور میں سکھر سے سہون جانے والی مسافر وین قومی شاہراہ مسکین پور کےمقام پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت5 مسافر ہلاک ہوگئے 19مسافر زخمی ہوگئے حادثے میں ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو گمس اسپتال گمبٹ منتقل کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید