• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے راوی کا پانی پینا تو درکنار کھیتی باڑی بھی ممکن نہیں، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دریائے راوی کا پانی پینا تو درکنار کھیتی باڑی بھی ممکن نہیں رہی ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کلائمٹ ایکشن پلان مرتب کیا ہے،درخت کاٹنے سے متعلق پالیسی بنائی جائے،ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ہماری غلطیوں کا خمیازہ ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کہا گیا کہ دس سال میں کلائمٹ ایکشن میں بہتری آئی ہے کس چیز میں بہتر آئی ہے راوی کا پانی اب پینا تو درکنار اس سے کھیتی باڑی ممکن نہیں رہی ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں جو کلائمٹ چینج کوحقیقت ہی نہیں سمجھتے،اگر ہم چاہتے ہیں آنے والی نسلوں کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے تو ضروری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید