• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بنچز تشکیل، تیز تر انصاف کے لئے کوشاں ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہا ہے کہ خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، سٹاف کی کمی اور صرف11ججز کی موجودگی کے باوجود تیز تر انصاف کیلئے کوشاں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ منعقد کیا گیا جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز ، وفاقی وزراء، سینئر وکلاء، جوڈیشل افسران اور دیگر مہمانوں نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان ، جسٹس انعام امین منہاس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور جوڈیشل افسران نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید