• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ترقیات سیہون کے من پسند ملازمین کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبادلہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ادارہ ترقیات سیہون کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے 38ملازمین کاسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبادلہ‘ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ کے تحت ادارہ ترقیات کراچی‘ حیدرآباد سیہون ودیگر کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کو بند کرکے ملازمین کو اتھارٹی میں تبادلہ کرنا تھا۔ تاہم ایس ڈے اے کے بلڈنگ سیکشن کے حقیقی ملازمین کی بجائے من پسند اور دیگر سیکشنز کے ملازمین کو اتھارٹی میں تبادلے کا تنازعہ 14سال تک جاری رہا۔ اب بھی 28 حقیقی ملازمین کے بجائے 38ملازمین کے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ادارہ ترقیات سیہون کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے 38ملازمین کاسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبادلہ کردیا گیا ہے جن میں اکثریت ایسے ملازمین کی ہے جن کا ایس ڈی اے کے بلڈنگ سیکشن سے کوئی تعلق نہیں یا ان کی تقرری بلڈنگ اتھارٹی کے قیام اور بلڈنگ سیکشن کے بند ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ ”جنگ “ کے پاس موجود دستاویزات اور نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ اپریل 2025ءمیں وزیر بلدیات اور ایس ڈی اے کی گورننگ باڈی کے چیئرمین کے دستخط سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں ایس ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے ملازمین سمیت 38ملازمین کو بلڈنگ اتھارٹی میں تبادلہ کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید