• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PCSIR؛ لیبارٹری ٹیسٹ نتائج تبدیل کرنے کی شکایت پر انکوائری کی ہدایت

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر کیخلاف نجی کمپنی کی جانب سے لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج تبدیل کرنے کی شکایت پر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کو انکوائری کی ہدایت جاری کر دی، وفاقی وزیر نے انکوائری کے دوران ٹیسٹنگ سے بھی منع کر دیا، نجی کمپنی  نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ ان کی کمپنی کے بیٹل نیٹ کے نمونے کو پی سی ایس آئی آر لیب لاہور کمپلیکس ریفر کیا گیا، 14 اور 15 جولائی کو ٹیسٹ ہوااور رپورٹ پر ایس ایس او ڈاکٹر ثانیہ مظہر اور ہیڈ آف فوڈ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ ڈاکٹر عاصمہ سعید نے دستخط کئے۔
اہم خبریں سے مزید