پاکستانی ماہر مارشل آرٹسٹ احمد امین بودلہ نے اپنا 14واں عالمی ریکارڈ توڑ دیا

February 26, 2024

--- فائل فوٹو

پاکستانی ٹاپ مارشل آرٹسٹ احمد امین بودلہ نے اپنا 14 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

احمد بودلہ نے اپنی پیٹ پر 60 پاؤنڈ وزن رکھ کر 1 گھنٹے میں 534 ون لیگ پش اپس کرکے اپنا ہی سابقہ 300 ون لیگ پش اپس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس کیٹیگری کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 2023 میں متعارف کرایا تھا، اس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے کے لیے کم از کم 300 پش اپس کا ہدف رکھا گیا تھا۔

تاہم احمد امین نے مذکورہ کیٹیگری کے کم از کم ہدف سے تقریباً دوگنا زیادہ پش اپس لگاکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

احمد امین بودلہ اس وقت دنیا کے تین گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کیٹیگریز ایک منٹ میں 355 ککس، تین منٹ میں 801 ککس اور ایک گھنٹے میں 6970 ککس کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ احمد امین بودلہ گزشتہ ایک دہائی سے 10 دیگر گنیز ورلڈ ریکارڈز بھی اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔