ہلال احمر کا امریکی سفارتخانہ میں عطیہ خون کیمپ

February 27, 2024

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام امریکی سفارتخانہ میں خون کے عطیات کے لئے ہلال احمر ریجنل بلڈ ڈونرز سنٹر نے کیمپ کاانعقاد کیا۔ کیمپ میں 116 افراد نے خون عطیہ کیا۔عطیہ دینے والوں میں امریکی سفارتخانہ کے میڈیکل یونٹ کے اراکین سفارتی بھی عملہ شامل تھا۔واضح رہے کہ سال میں دو بار امریکی سفارتخانہ میں بلڈ کو لیکشن کیمپ لگایاجاتا ہے۔اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں خون کے عطیات دینے کی شرح انتہائی کم ہے۔ تمام مکاتب فکر اور باالخصوص نوجوانوں کو خون کے عطیات دینے کے لئے آگے آنا چاہیے۔