کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، ایک گاڑی سامان ضبط

February 27, 2024

پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس کی ہد ایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمودنے ڈیمالشنگ سٹاف اورپولیس کے ہمراہ پردہ باغ روڈ دلہ زاک روڈ گل آباد چوک سے رینگ روڈ تک تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن کیا دکانداروں نے فٹ پاتھوں سڑ ک کنارے اور د یگر مقامات پر چارپائیاں کڑاہیاں تکہ کڑاہیاں اور غیر قانونی تعمیرات قائم کرکے فٹ پاتھوں پر قبضہ کیا تھا جس پر کیپٹل میٹرپولیٹن انتظامیہ نے عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سارا سامان قبضے میں لیکر ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات بھی مسمارکردئیے اور سڑک کے دونوں اطراف اور فٹ پاتھ تجاوزات سے پاک کرد ئیے اس موقع پر انتظامیہ نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ فٹ پاتھوں کو عوام کیلئے کھلارکھیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات نہ ہوں۔