نوشہرہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

February 28, 2024

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نوشہرہ نے جلوزئی اور مہاجر بازار میں ملاوٹ مافیا اور مضر صحت خوراک کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور کریانہ سٹورز ، بیکری یونٹس، نان شاپس، دودھ کی دکانوں اور ہول سیل ڈیلرز کے معائنے کیے، اس سلسلے میں میں ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم نوشہرہ نے نوشہرہ کے جلوزئی اور مہاجر بازار میں جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے دودھ، مصالحہ جات، چائے کی پتی، مشروبات، ملک پیکس اور ساسسز کے نمونوں کی چیکنگ کی گئی ، اس دوران مختلف دکانوں سے 27 کاٹن مس لیبل ملک پیک، 30 کلو گرام غیر معیاری چائے کی پتی، 65 کلو غیر معیاری مصالحہ جات،ممنوعہ 35 سپاری پیکس اور 10 بنڈل مس لیبل چپس سمیت زائد المیعاد مشروبات اور چپس پکڑ کر ضبط کر لیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 7 دوکانیں سیل کرکے بھاری جرمانے بھی عائد کئے ۔