اسٹاک مارکیٹ، مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے تیزی، 485 پوائنٹس کا اضافہ

February 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے مارکیٹ کی تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 485پوائنٹس کا اضافہ، 50.70 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 52 ارب 57 کروڑ 72 لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 12.54 فیصد زیادہ رہا، بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز پرمنفی رحجان دیکھنے میں آیا اور 100انڈیکس میں 177 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم جلد ہی بڑے مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی بینکنگ ،آئل اور دیگر سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور100انڈیکس 710 پوائنٹس تک بڑھ گیا تاہم اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 485.35پوائنٹس کے اضافے سے 63703.45 پوائنٹس پرآکر بند ہوا۔