• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے مشرق وسطیٰ فلائٹ آپریشن میں بہتری، 1 دن میں 235 پروازیں آپریٹ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان سے مشرق وسطی کے بیشتر ملکوں کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آئی ہے۔ ہفتہ کو صرف دوحہ، کویت، بحرین کی 40 پروازیں منسوخ جبکہ امارات، سعودیہ، مسقط، استنبول وغیرہ کی 235 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ پاکستان سے مسقط، سعودی عرب، امارات، استنبول کا فلائٹ آپریشن مکمل فعال اور نارمل ہے۔ کراچی سے 61، لاہور 45 اسلام آباد 71، پشاور 6 سیالکوٹ 17 ملتان 29 فیصل آباد 6 پروازیں آپریشنل رپورٹ ہوئیں جبکہ کراچی سے 15، لاہور 7 اسلام اباد 14 پشاور سیالکوٹ سے 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ 15 دن میں پاکستان سے مشرق وسطی کی 1851 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ جنگ کے باعث 15 دن سے 10 ملکوں کی فضائی حدود بند یا شدید متاثر ہے۔ ایران امریکہ اسرائیل جنگ کے باعث مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 52 ہزار ہوگئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید