• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) " قرارداد پاکستان لاہور کی 86ویں سالگرہ "ایوان صدر کے وسیع و عریض صحن مین یوم پاکستان کی سادہ مگر پروقار تقریب کے پلان کی منظوری ،یوم پاکستان کے موقعہ پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کے پلان کی مجاز اتھارٹی نے منظوری اختتام ہفتہ دے دی گئی ہے، معزز مہمان شخصیات کی فہرسٹ تیار کر لی گئی ہے آئندہ ہفتہ دعوت نامے تقسیم کئے جائیں گے چونکہ مسلح افواج کی یہ پروقار تقریب گزشتہ دو سالوں کی طرح ایوان صدر کی کار پارکنگ کے وسیع و عریض ایریا میں ھو گی اس لئے یوم قرار داد پاکستان کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر اس مسلح افواج کی اس مشترکہ پریڈ کا کلیدی پارٹ صدر پاکستان کے مسلح افواج کی مشترکہ بسے ولولہ انگیز خطاب, فضائیہ کا مارچ پاسٹ اور ایوان صدر کے اوپر ریڈ زون میں چائنہ پاکستان کے مل کر بنائے گئے پاکستان ایئرفورس کے شاھین جنگی طیارے جے ٹین سی، جے ایف ٹھنڈر اور ایف سولہ امریکی طیاروی کے ساتھ میراج -2000 فرانسیسی ساختہ طیارے تین تین کی ٹولیوں میں پرواز کرتے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے صدر مملکت آصف علی زرداری۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دیتے گزرینگے۔

اہم خبریں سے مزید