• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرلائنز کو پاکستان سے کم سے کم جیٹ فیول کے ساتھ پرواز کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے)نے ایئرلائنز کو پاکستان سے کم سے کم جیٹ فیول کے ساتھ پرواز کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے)کی جانب سے نوٹم جاری کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث جیٹ فیول اے ون کی سپلائی بھی متاثر ہے۔ نوٹم میںایئرلائنز کو پاکستان سے کم سے کم جیٹ فیول کے ساتھ پرواز کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹم کے ذریعے پاکستانی ایئرلائنز کو بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی اے اے نے کہا کہ جیٹ فیول سپلائی سے متعلق نوٹم 31 مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید