• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ڈی سی پی مالیاتی اداروں سے 389 ارب روپے قرضہ لے گی

کراچی (اسد ابن حسن) مالی مشکلات کی بنا پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے مالیاتی اداروں سے تین ماہ کیلئے 389.700ارب روپے کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ قرضہ چینی، گندم، یوریا، کاٹن اور چاول کی خریداری کیلئے استعمال ہوگا۔ تمام بینکس اور مالیاتی ادارے جو قرضہ فراہم کرنے کے خواہش مند ہوں گے وہ کم از کم شرح سود پر قبول کیا جائیگا۔ شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ قرضہ مالیاتی کنسورشیم سے وصول نہیں کیا جائے گا صرف کوئی ایک بینک یا مالیاتی ادارہ کی پیشکش قبول کی جائے گی۔ دوسری طرف مذکورہ ادارے نے ہی ملک میں سفید آلو کی بڑی کھپت موجود ہونے اور اس کا افغانستان برامد نہ کیے جانے کی وجوہات کے تناظر میں 1500 میٹرک ٹن (15 لاکھ کلو) سفید آلو متحدہ عرب امارات کو برامد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید