• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری

اسلام آباد(جنگ نیوز)آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14/15 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ،ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ سٹوریج کو موثر انداز میں تباہ کیا ،یہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ سٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے،آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی،دریں اثناافغانستان کے صوبہ تخار میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) کے جنگجوؤں نے ایک حملے میں بدخشاں کے پولیس چیف خارجی معراج الدین کو ہلاک کر دیا۔اطلاعات کے مطابق خارجی معراج الدین بدخشاں سے تخار جا رہا تھا کہ راستے میں نیشنل ریزسٹنس کے جنگجوؤں نے اس کی گاڑی کو گھات لگا کر مار ڈالا۔
اہم خبریں سے مزید