• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛NTS ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کی بھرتیاں کالعدم قرار

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کے پی کے، کی ایک اپیل کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیشنل ٹسٹنگ سروس ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کی بھرتیاں کالعدم قراردے دیں اورایک اہم قانونی اصول واضح کیا کہ کوئی بھی امیدوار جو تمام شرائط سے واقف ہونے کے باوجود بھرتی کے عمل میں حصہ لیتا ہے، ناکامی کے بعد ان شرائط یا طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج نہیں کر سکتا ،جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 18فرور ی 2026کو محکمہ تعلیم کے پی کے میں پرائمری سکول ٹیچر کی اسامیوں پر (این ٹی ایس) ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے امیدواروں کو بھرتی کا اہل قراردینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ (بنوں بنچ) کے فیصلہ کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل کی سماعت مکمل کی تھی ،ہفتہ کے روز جاری 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے قلمبند کیا ،عدالت نے قراردیا کہ جو امیدوار بھرتی کی پالیسی کے تحت ٹیسٹ میں ناکام ہو جائیں، وہ اس کے نتائج کو کسی عدالت میں چیلنج کرنے کا قانونی حق نہیں رکھتے ہیں ،عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ محکمہ تعلیم کی 2017 کی پالیسی قانونی ہے اور عدالتیں عمومی طور پر حکومت کی پالیسی سازی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں، فیصلے میں طے کیا گیا کہ ایک بار بھرتی کے عمل میں شامل ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار اہلیت کے طے شدہ معیار پر اعتراضات نہیں اٹھا سکتا جبکہ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد حق دعویٰ کے تحت قانونی چارہ جوئی برقرار نہیں رہ سکتی۔

اہم خبریں سے مزید