تعلیم کے میدان میں جماعت اسلامی نے ابتداء ہی سے جدو جہد جاری رکھی: ڈاکٹر حمیرا طارق

February 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں جماعت اسلامی نے ابتداء ہی سے جدو جہد جاری رکھی ہے۔ کسی بھی مسلم یونیورسٹی نے جدید علوم و نظریات کا تنقیدی جائزہ نہیں لیا ہمارا کام جدید تعلیم کے اٹھائے ہوئے شکوک و شبہات کا جواب دینا ہے۔ مولانا مودودیؒ نے انقلاب بذریعہ تعلیم کا تصور پیش کیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ تعلیم کے تحت پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی مملکت کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلباء کو رنگ و نسل اور قومیت سے بالاتر ہونا چاہئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرلز ثمینہ سعید اور طیبہ عاطف بھی موجود تھیں۔