میپکو کا آپریشن جاری ،مزید 57 بجلی چورپکڑے گئے

February 29, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر )میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید 57 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 22نئے مقدمات کا اندراج ہوا،ملتان سرکل میں 14بجلی چوروں کو 1603834روپے جرمانہ کیا گیااور8 مقدمات کااندراج ہوا۔ وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو860020 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 5صارفین کو153600 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، خانیوال سرکل میں 5 صارفین کو356101روپے جرمانہ کیا گیااوردو ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے6 کروڑ18لاکھ20ہزار روپے سے زائد رقم وصول کر لی گئی۔