ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ الپہ کے علاقے ٹریفک میں 18سالہ طالبہ اور اس کا بھائی زخمی نشتر ہسپتال منتقل ۔ الپہ پولیس کے مطابق مردان پور کی رہائشی طالبہ فضہ حنیف اپنے بھائی کے ہمراہ گھر جارہی تھی کہ تیز رفتار اینٹوں کی ٹرالی نے ٹکر مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا ریسکیو 1122نے دونوں بہن بھائی کو علاج معالجہ کی غرض سے نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔