ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی محمد آصف ٹھیکیدار سرکاری ریٹ سے زائد رقم وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب، سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں بدعنوان عناصر کے خلا ف بلاامتیاز کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان، بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ ملتان مختار حسین اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران محمد آصف ٹھیکیدار محکمہ معدنیات ملتان کوسرکاری ریٹ سے زائد رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی۔ ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔