• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سےزیادتی میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعدمنظور کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد عمران خان نے ضمانت بعداز گر فتا ری کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ مظفر آباد نے رواں سال خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کا مقدمہ نمبر 759/26درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔
ملتان سے مزید