157 افسران کی 35 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے منظوری

February 29, 2024

پشاور(نامہ نگار) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے گریڈ19اور ا س کے مساوی157 افسران کی 35ویں سینئر منیجمنٹ کورس کے لئے منظوری دے دی ہے، اس سلسلے میں جاری ہونےوالے مراسلے کے مطابق یہ تربیتی کورس 25مارچ سے 12جولائی تک پشاور ،لاہور ،کراچی اور اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹس میں منعقد ہوگا،مراسلےکے مطابق خیبرپختونخو اسے گریڈ 19 کے کل16افسرا ن کو نامزد کیاگیاہے جن میں چار افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ،ایک آفیسر کاتعلق ان لینڈ رینو جبکہ بارہ افسران کا تعلق صوبائی سروس پی ایم ایس سے ہے،مراسلے کے مطابق جن افسران کو تربیت کےلئے نامزد کیاگیاہے، ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) سے تعلق رکھنے والے ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن پی اینڈ ڈی سہیل خان ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال ،انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات خیبرپختونخوا محمد عثمان ،ان لینڈ ریونیو سروس آئی آر ایس سے تعلق رکھنےوالے ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور محمد اجمل خان،پراونشل سروس کیڈر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنےوالے خیبرپختونخوا کے جو افسران شامل ہیں ان میں ایڈیشنل سیکرٹری زکواۃ جہانزیب خان، او ایس ڈی منصور قیصر ،کیپرا میں تعینات مقصود حسن ،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ عبدالغفور شاہ ،چیئرمین ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی ،فضل قادر ،رجسٹرار اپیلٹ ٹریبونل آن سیلز ٹیکس،سیدمحمد سہیل ،ایڈیشنل کمشنر ڈی آئی خان خالد محمود ،ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی حفیظ اللہ ،او ایس ڈی ریحان گل خٹک،ڈپٹی کمشنر کرم جاویداللہ محسود ،سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت حبیب اللہ ون جبکہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس عبدالحمید خان شامل ہیں۔