ونڈٹر بائنز کے ذریعے کمیونٹی کے ہیٹ پمپس چلانے پر بجلی بلز کم

March 01, 2024

لندن (پی اے) ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساحلوں پر ونڈ ٹربائنز نصب کر کے کمیونٹی کے ہیٹ پمپس چلائے جائیں تو گھروں کے بجلی کے بلز میں 26 فی صد سے بھی زیادہ کمی ہوسکتی ہے۔ اگر گھروں پر سولر پینلز اور بیٹریز لگا دی جائیں گی اور پاور گرڈ پر انحصار کم کیا جاسکتا ہے، جس سے گیس کے ذریعے سینٹرل ہیٹنگ کے ذریعے بجلی کے بلز میں 31فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ اسٹڈی میں 2,000گھروں میں ساحلوں پر ٹربائن نصب کر کے 2میگا واٹ بجلی فراہم کی جاسکتی ہے، اس کے بعد بقیہ ضروریات گرڈ سے پوری کی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوا اور ہیٹ کے پراجیکٹس پر گیس بوائلرز کے مقابلے میں خرچ کم آئے گا اورگزشتہ سال کی گیس کی قیمتوں کے مطابق بلز میں 26 فیصد کمی ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ اس پراجیکٹ سے کاربن کے اخراج میں گیس کے ذریعے ہیٹنگ کے مقابلے میں 90 فیصد کمی ہوسکتی ہے، جس سے قیمتوں میں اضافے سے گھروں پر پڑنے والے بوجھ میں کمی ہوگی۔ کمیونٹی کے ونڈ فارمز سے مقامی علاقے اور انگلینڈ کے 3,700 انتہائی پسماندہ علاقوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، اس سے فیول پاورٹی میں کمی ہوگی۔ رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اس سے کمیونٹیز کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی راہ میں مشکلات حائل ہوں گی۔ کلائمٹ چیرٹی کیسینئر کمپینر Alethea Warrington کا کہنا ہے کہ صاف ستھری ہیٹ سے صاف، سستی اور لوکل انرجی بلز میں کمی کرنے، آلودگی میں کمی کرنے اور گھروں کو گرم رکھنے کا مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے، اب حکومت کو وہ مشکلات دور کرنی چاہئیں جو صاف، محفوظ اور قابل برداشت ہیٹ کے حصول میں کمیونٹیز کو لاحق ہیں۔ ریگن میں پلاننگ اور کمیونٹیز کی قائدریبیکا ونڈیمر کا کہناہے کہ صاف ستھری ہیٹ کے حصول کیلئے ہمیں زیادہ تیز تر اقدامات کرنا ہوں گےاور ہماری رپورٹ میں حکومت کو اصل حل کی کلید بتادی ہے۔ ہوا، سولر اور صاف ستھری ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم کاربن کے اخراج میں کمی کرنے کے ساتھ ہی بلز میں بھی کمی کرسکتے ہیں، ہمیں کمیونٹیز کو ان پراجیکٹس سے براہ راست فائدہ اٹھانے کی سہولت دینے کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں پالیسی میں کی جانے والی تبدیلی سے کمیونٹیز کو ساحلوں پر مزید ونڈ ٹربائن لگانے کے حوالے سےاپنی تجاویز کونسلوں کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ ہمیں کلائمٹ چینج سے نمٹنے میں کمیونٹی گروپس کے کردار کی اہمیت کا احساس ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے قابل تجدید پراجیکٹ کیلئے کمیونٹی انرجی فنڈ کیلئے 10 ملین پائونڈ جاری کئے ہیں۔