یہودی ریاست فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے‘ حافظ حمداللّٰہ

March 01, 2024

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ غزہ کی گلیاں اسرائیلی وحشت کی تصویر بن گئی ہیں ہسپتالوں، سکولز مساجد سمیت عام آبادیوں میں معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ناترس یہودی ریاست فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے انہوں نے مدرسہ تجوید القرآن آزاد کشمیر میںدستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم حکمران چشم پوشی ترک کرکے اقصیٰ کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع اور تحفظ کیلئے میدان میں نکلے دنیا اور انسانی حقوق کے نام نہاد تنظیموں کی چشم پوشی اور غفلت بذات خود سنگین جرم ہے تاریخ انہیں کھبی معاف نہیں کرینگی۔