لاکھوں پنشنرز کو کاسٹ آف لیونگ کی مد میں آخری قسط ملنے کا امکان

March 02, 2024

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) برطانیہ میں لاکھوں کی تعداد میں ایسے پنشنرز موجود ہیں جن کو کاسٹ آف لیونگCost of Livingکی مد میں299پونڈز کی آخری قسط مل سکتی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ورک اینڈ پنشن کا کہنا ہے کہ8لاکھ 80ہزار افراد ایسے ہیں جو بیک ڈیٹوBack Datepقوانین کے تحت یہ رقم وصول کرنے کے حق دار ہیں۔ اگر وہ اپنی اپنی تعطیلات کو چیک کرکے5مارچ سے پہلے پہلے یہ کلیم کریں، کوئی بھی شخص جو اس بارے میں پریقین نہیں، وہ آن لائن جاکر پنشن کریڈٹ کیلکولیٹر کا استعمال کرکے اس اہلیت کو چیک کرسکتا ہے۔ پنشن کریڈٹ کی رقم جوکہ سالانہ اوسطاً 3900پونڈ ہے، اس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کی مدد کرنا ہے۔ ایک سنگل فرد کی ہفتہ وار پنشن کریڈٹ کی رقم کم از کم201پونڈ5پنس جبکہ جوڑے کے لیے306پونڈ85پنس ہے۔ اس کے علاوہ متعدد افراد اور دیکھ بھال کی ضرورت والے افراد کو مزید مدد دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ اپریل سے ریاستی پنشن کی مد میں اپریل سے مزید ساڑھے8فیصد کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ منسٹر فار پنشن پال مینارڈ کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہر پنشنر کو ان کے لیے مختص کردہ رقم دی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں ریاست ایک ایسی ماں کی حیثیت رکھتی ہے جو اپنے شہریوں کو ڈھونڈکر قانون کے مطابق ہر ممکن سہولت مہیا کرتی ہے۔