ہماراکسی کیخلاف انتقامی کارروائی کاارادہ نہیں، ن لیگ

April 09, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر اور عامر خان نےافطار ڈنر کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ الزامات اور انتقامی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے،ن لیگ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وہی انرجی عوامی مسائل کے حل میں خرچ کی جائے گی، پی ٹی آئی ایک انتشار پسندپارٹی ہے ۔