آئی جی پنجاب نے کچہ آپریشن کے شہیدکانسٹیبل کے اہلخانہ کوگھردیدیا

April 10, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ آپریشن کے دوران شہیدہونیوالےکانسٹیبل غلام قاسم کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35لاکھ روپے کا15مرلے کاگھر دیدیا۔ علاوہ ازیں آئی جی نے مختلف اضلاع کے 16پولیس ملازمین کو فرض کی راہ میں بننے والے کیسز کے اخراجات کیلئے 64 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کردی۔