برطانیہ میں چڑیا نے پولیس سائرن کی نقل کر کے افسران کو بیوقوف بنادیا

April 13, 2024

برطانیہ میں ایک پرندے نے پولیس سائرن کی آواز نکال کر پولیس افسر کو بے وقوف بنا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس پرندے کی آواز اور پولیس سائرن کی نقل سن کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

پولیس افسر نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو پہلے لگا کہ پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی گاڑی میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعد ازاں تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ خرابی نہیں بلکہ پرندے کی آواز ہے۔

برطانوی پولیس اہلکار نے بتایا کہ میں نے باہر آکر درختوں میں دیکھا جہاں پرندہ بالکل واضح طور پر ایک پولیس سائرن کی نقل کرتے ہوئے آواز نکال رہا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق پولیس سائرن کی آواز نکالنے والا پرندہ بلیک برڈ تھا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔