ٹینس پلیئرز انس جابر اور سبالنکا فٹبال میچ دیکھنے پہنچ گئیں

April 15, 2024

اسٹٹ گارٹ (جنگ نیوز) جرمنی میں اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہوچکے ہیں۔ تاہم ایونٹ میں شرکت کیلئے پہنچنے والی بیلاروس کی خاتون اسٹار ارینا سبالنکا اور ان کی گہری دوست تیونس کی انس جابر وقت نکال جرمن فٹبال لیگ کا میچ دیکھنے مقامی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ انہوں نے اسٹٹ گارٹ کی ٹیم کو سپورٹ کیا۔ خیال رہے کہ دونوں پلیئرز میں کافی اچھی دوستی ہے۔