مونٹے کارلو ٹینس: جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست

April 15, 2024

مونٹے کارلو( جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ مونٹے کارلو ماسٹر ٹینس کے سیمی فائنل میں ناروے کے کیپسر روڈ سے شکست کھاگئے۔ روڈ کو جوکووچ کے ہاتھوں اپنے گذشتہ پانچ میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں فرنچ اوپن کا فائنل بھی شامل ہے۔ دوسری جانب دوسرے سیڈ یانک سنر بھی لاسٹ فور میچ ہارگئے، انہیں یونان کے اسٹیفانو سٹسپاس نے اپ سیٹ شکست دی۔