کانسٹیبلری و پولیس شہدا کےاہلخانہ کیلئے85لاکھ روپے جاری

April 15, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس کانسٹیبلری اور شہدا کی فیملیز کی فلاح کیلئے احسن اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع کیلئے 85 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی ہے ۔ آئی جی نے کہا کہ ذاتی ویلفیئر پراجیکٹس نہ رکھنے والے اضلاع اور یونٹس کو پولیس انڈوومنٹ فنڈ سے ہر ماہ رقم دی جاتی ہے، یہ رقم پولیس کانسٹیبلری اور شہدا کے اہل خانہ کی ویلفیئر اور بچوں کے تعلیمی سکالرشپس پر خرچ کی جا رہی ہے، پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر ذرائع سے تمام اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز کو معاونت فراہم کر رہی ہے۔ تاکہ ان اضلاع اور فورسز میں تعینات اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کو ویلفیئر کی مد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔