ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کریگی،شوکت بسرا

April 15, 2024

لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے کہاکہ پی ٹی آئی کے امیدواران ضمنی الیکشن میں لاہور سمیت تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔ زندہ دلان لاہور 21 اپریل کو پی پی 147 کے امیدوار محمد خان مدنی، پی پی 149 سے حافظ ذیشان، پی پی 158 سے مونس الہی، پی پی 164 سے چوہدری یوسف میو، این اے 119 سے میاں شہزاد فاروق سمیت پنجاب میں ضمنی الیکشن لڑنے والوں کو ووٹ کے ذریعے کامیابی دلائیں گے۔