گزشتہ ماہ کے دوران556اتائیوں کے اڈے سر بمہر

April 15, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران556اتائیوں کے اڈے سر بمہر کر دیے۔ سب سے زیادہ49 اتائیت کے اڈے ڈسٹرکٹ لاہورمیں سیل کیے گئے۔ کمیشن کی ٹیموں نے اعدادوشمار کے تحت کی گئی کارروائیوں میں 2,747 علاجگاہوں پر چھاپے مارے،جن میں سے 365 اتائیوں کی دکانوں پر کاروبارتبدیل پائے گئے۔ دوسر ی جانب کمیشن نے مزید 1,745ایسی علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے،جہاں پرچھاپوں کے وقت مستند معالجین موجود تھے مگر ڈیٹا کے مطابق انہیں اتائی چلا رہے تھے۔باقی ماندہ اضلاع جن میں روالپنڈی اورفیصل آباد ہر ایک میں 44،گجرانوالہ اور سرگودھا ہر ایک میں 32،لیہ میں 27جبکہ اوکاڑہ اور ساہیوال ہرایک میں 25شامل ہیں۔