حقیقی جمہوریت بحال کیے بغیر ملک بحرانوں کا شکار رہے گا ،اے این پی

April 16, 2024

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبیداللہ عابد نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہوتی ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار رہے گا۔ گزشتہ عام انتخابات میں جس بھونڈے طریقے سے اے این پی کا راستہ روکا گیا کسی صورت اس کے دیرپا اور مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے وسائل پر اختیار کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہےگی اے این پی کے صوبائی انتخابات 26اپریل کو مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخارحسین کی نگرانی میںہوں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اے این پی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے اجلاس کے دوران کیا جس میں سیکرٹری صوبائی الیکشن کمیشن ثنااللہ کاکڑ ارکان ملک محراب خان کاکڑ اور انورخان مندوخیل نے شرکت کی اجلاس میں اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات پر سیر حاصل بحث کی گئی اوراب تک کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی انتخابات منگل 23اپریل صبح 10 بجے جبکہ صوبائی انتخابات جمعہ 26اپریل کو صبح10 بجے منعقد ہوں گے جس میں مرکزی الیکشن کمیشن کے چئیر مین میاں افتخار حسین اور ارکان خصوصی شرکت کرینگے۔ اجلاس میں صوبائی انتخابات سے متعلق اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ اور صوبائی انتخابات کے انعقاد بارے تیاریوں پر تفصیل سے غور خوض کیاگیا صوبائی الیکشن کمیشن کے چئیرمین عبیداللہ عابد نے صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس بدھ 17اپریل کو سہ پہر 2بجے طلب کیاہے۔