ہسپتالوں کی ری ویمنگ جنگی بنیادوں پر جاری، صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ

April 16, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ اور راجہ منصور احمد اوردیگر افسر بھی موجود تھے ،انہوں ن نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ، ادویات کی فراہمی، ری ویمپنگ، نئے ایئر کنڈیشنز کی تنصیب و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا منصوبہ جنگی بنیادوں پر مکمل کر رہے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔ پنجاب کی عوام تک ہیلتھ انشورنس پروگرام کی سہولت بلا تعطل جاری رہے گی۔ ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی و دیگر منصوبہ جات کی پیش رفت پر سست روی پر متعلقہ افسران پر برہم ہو گئے۔