ریلوے کے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے،کئی کواضافی چارج دیدیاگیا

April 16, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)ریلوے انتظامیہ نے متعدد افسر وں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر ریلوے ہیڈ کوارٹرز ابوبکر فاروق کو DCME/TM کا اضافی چارج ،اسسٹنٹ انجینئر حیدر آباد یاسرطرفیق کو اسسٹنٹ انجینئر تھری کراچی کا اضافی چارج، محمد شہر یارنوید کو اسسٹنٹ انجینئر نوشہرہ کا اضافی چارج اور اسسٹنٹ انجینئر ملتان سرواں علی کو اسسٹنٹ انجینئر لودھراں اورطاسسٹنٹ انجینئرخانیوال کا اضافی چارج دے دیاگیا ہے۔ ڈویژنل انجینئر ٹو کوئٹہ توصیف ظفر کو ایکسین ٹریک ہیڈ کوارٹرز، ڈویژنل انجینر ٹولاہور فرحت عباس کو ڈویژنل انجینئر مغلپورہ ورکشاپس،اسسٹنٹ انجینئر مغلپورہ سٹورز مقصود حسین کو ورکس مینیجر سلیپر فیکٹری، اسسٹنٹ انجینئر لودھراں پیراں دتہ کو ڈویژنل انجینئر ٹو لاہور، اسسٹنٹ انجینِئر نوشہرہ ضیاء الجبار کو ڈویژنل انجینئر ون سکھر، اسسٹنٹ انجینئر خانیوالغوث بخش سومرو کو ورکس منیجرسلیپر فیکٹری ہیڈ کوارٹرز اور اسسٹنٹ انجینئر پراپرٹی کراچی توقیر ممتاز کو اسسٹنٹ انجینئر مغلپورہ سٹورز تعینات کو دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ انجینئر تھری کراچی سکندر عباس جعفری کو منیجرتجاوزات پشاور تعینات کردیا۔