ائیر ایمبو لینس سے زیادہ اہمہسپتالوں کی حالت بہتربنانا ،خرم نواز گنڈاپور

April 16, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عوامی لائرز فورم کے وکلاء رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ہے۔ائیر ایمبو لینس کے نمائشی منصوبے سے زیادہ اہم ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر ایک سے زائد مریض لیٹے نظر آتے ہیں۔ عام آدمی سرکاری اہلکاروں سے خوفزدہ ہیں۔ائرپورٹ پر بچی اور ریلوے اہلکار کا خاتون پر تشدد شرمناک واقعات ہیں۔پچھلے دو سال میں چادراورچار دیواری کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔