ہرمحکمہ عوام کومعلومات کی ترسیل یقینی بنائے،عاشق کرمانی

April 16, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات کی فوری ترسیل کیلئے میڈیا کا رول نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے زراعت ہاؤس لاہور میں کاشتکاروں کو جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال سے زرعی معلومات کی ترسیل سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہر محکمہ عوام کو معلومات کی فوری ترسیل کیلئے اقدمات یقینی بنائے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔