الحمراءکی فضاصحت منداحساسات فراہم کرتی ہے،طارق علی بسراء

April 16, 2024

لاہور(شوبزرپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے عید میلہ میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی عوام کے من پسند پروگرامز پیش کرتے رہیں گے،الحمرا کی فضا ء یہاں آنے والوں کوصحت مند احساسات مہیا کرتی ہے،الحمراء خوشیاں بانٹنے میں اپنی مثال آپ ہے، عید الفطر کے موقع پر الحمراء انتظامیہ نے عوام کے لئے بھرپور پروگرامز پیش کئے،تین دنوں تک الحمراء میں عید کا سماں رہا۔تاہم الحمراء میں سہ روزہ عید میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔کھلے کھلے،ہنستے مسکراہتے، چمکتے دمکتے چہرے تین روز تک الحمراء کی رونق بنے رہے۔ان تقریبات میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔عید تقریبات کے میوزک شواور کھیل عینک والا جن، میجک و پپٹ شو پیش کئے گئے۔ سربراہ الحمراء طارق علی بسر ا نے ا کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھا نے پر خوشی ہے۔