انٹر کے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کاآغاز

April 16, 2024

لاہور(خبرنگار) انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات کے لیے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغازہوگیا۔ ضلع لاہور کے امتحانی سنٹرز کے عملہ کی ورکشاپ 49لارنس روڈپر ہوگی۔اس حوالے سےکنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے بتایا کہ سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالےانٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024کے لیے مجموعی طور پر 376امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں ۔