6دنوں میں 15ہزار مریضوں کوعلاج کی سہولت فراہم کی گئی،پرنسپل پی جی ایم آئی

April 16, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ 6دنوں کے دوران جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں 15ہزار سے زائد مریض آئے جنہیں پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق بغیر پرچی فیس کے علاج معالجے کی تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ وہ جنرل ہسپتال میں انتظامی ڈاکٹرز کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے،جہاں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل و دیگر انتظامی ڈاکٹرزبھی موجود تھے۔اجلاس میں مریضوں کو فراہم کی گئی علاج معالجے کی سہولیات کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے تمام فیکلٹی ممبران، ایم ایس ڈاکٹر ندرت سہیل،انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔