جڑواں شہروں سے 27سماج دشمن پکڑے گئے

April 17, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے 2کلوسے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔ 7ملزموں سے شراب، رائفل اور دو پستول برآمد کر لئے گئے ۔ تھانہ آراے بازار پولیس نے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے 3 ملزمان ،تھانہ کینٹ پولیس نے 2رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر کے 3چوری شدہ موٹر سائیکل اور 8 ہزار روپے ،ٹیکسلا پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ کو دھر لیا جن سے مسروقہ رقم ایک لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بھی سات جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکر لیا۔تھا نہ شالیمار پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے رکن سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل، جبکہ تھا نہ ترنول پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے دو ارکان سے اسلحہ اور مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔