جعفر طیار سوسائٹی سے 12 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش، شہریوں نے ملزم پکڑ لیا

April 18, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر جعفر طیار سوسائٹی سے 12 سالہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ لیا،تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود جعفر طیار سوسائٹی الصادق اسکول کے قریب اسکول سے واپسی پر 12 سالہ بچی علیشا بتول دختر امیر حسین کو ایک ملزم نے مبینہ طور پر اغواہ کرنے کی کوشش کی،بچی کے شور شرابا کرنے پر ملزم بھاگنے لگا جس پر شہریوں نے روڈ کے پاس پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو تھانے منتقل کیا،پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کاشف شہزاد ولد محمد رفیق شاہ کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کھوکھراپار کا رہائشی اور بچی کا جاننے والا بتایا جاتا ہے،پولیس نے بچی کے چچا وجاہت حسین کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔